26 Apr 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہر دے کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نبیلہ کی شادی کچھ عرصہ قبل اسجد نامی شہری سے ہوئی تھی۔ متوفیہ کے بھائی امجد اکرم نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ نبیلہ گر گئی ہے اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، میری بہن کو اس کے شوہر،ساس اور دیور نے قتل کیا ہے۔
پولیس نے بتایا لاش قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی اور متوفیہ کے خاوند اسجد اور ساس رضیہ کو حراست میں لے لیا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔
