اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین

25 Apr 2025
25 Apr 2025

(لاہور نیوز) گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، صوبائی دارالحکومت میں شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعی کا ملازم ہی چور نکلا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر شہری سے 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھیننے کی  واردات  میں مدعی مقدمہ کا نجی ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کو تلاش کرکے طلائی زیورات برآمد کرنے کا ٹاسک دیا، جس پرپولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عرفان علی اور اس کے ساتھی فیصل کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے 40لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم عرفان علی مدعی مقدمہ کا نجی ملازم تھا اور مدعی مقدمہ نے ملزم عرفان کو جیولر سے 13تولے کے طلائی زیورات لینے کے لیے بھیجا تھا، جس پر ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ  مل کر واردات کرنے کا پلان بنایا۔

پولیس  کے مطابق ملزم عرفان علی جب طلائی زیورات لے کر ایل او ایس نالے پر پہنچا تو پلان کے مطابق ساتھی ملزمان  گن پوائنٹ پر زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles