
25 Apr 2025
(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30اپریل تک درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا، رواں دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔