
24 Apr 2025
(لاہور نیوز) حکومت نے دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں اتفاق ہو گیا اور حکومت نے پیپلزپارٹی کا اصولی موقف مان لیا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔
وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر بعد اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔