
24 Apr 2025
(لاہور نیوز) وفاقی دار الحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کیخلاف بھی مسلسل نعرے بازی کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ کچھ مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔