23 Apr 2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی نے پنجاب سپیچوئل اتھارٹی ایکٹ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اتھارٹی لینڈ یوز کے حوالے سے پالیساں بنائے گی، اتھارٹی زرعی، کمرشل اور رہائشی اراضی کا تعین بھی کرے گی جبکہ کمرشل اور رہائشی اراضی کے حوالے سے این او سی جاری کئے جائیں گے۔
اتھارٹی اراضی کے استعمال کیلئے پلان جاری کرے گی، علاوہ ازیں اتھارٹی صوبے کی سطح پر کام کرے گی تاہم اس اتھارٹی کی سربراہ وزیر اعلیٰ ہوں گی۔
