اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مائیک ہیسن قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننےکیلئے مضبوط امیدوار

23 Apr 2025
23 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اس پوزیشن کے لیے مضبوط اُمیدوار ہیں۔

مائیک ہیسن اس وقت پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیک ہیسن سے رابطہ کیا ہے۔

گزشتہ سال بھی پی سی بی نے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مائیک ہیسن کے پی سی بی حکام سے مذاکرات چل رہے ہیں جب کہ سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی اس دوڑ میں تھے لیکن مائیک ہیسن بظاہر مضبوط اُمیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جارہا ہے۔ ہیڈ کوچ کے لیے لیول تھری کی اہلیت درکار ہے اور 4 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ہیڈ کوچ کے لیے پی سی بی کے پاس محدود چوائس ہیں اور غیر ملکی کوچ کی طرف پی سی بی کا رحجان زیادہ ہے۔

جولائی 2012 میں مائیک ہیسن کو جان رائٹ کی جگہ نیوزی لینڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، مائیک ہیسن آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles