اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل سیزن 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی

23 Apr 2025
23 Apr 2025

(لاہور نیوز) پی ایس ایل سیزن 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح سمیٹ لی ہے۔

سرزمین اولیا ملتان میں جاری ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس لوٹے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین  نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، حارث رؤف 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

ملتان سلطانز سکواڈ

محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل۔

لاہور قلندرز سکواڈ

فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles