اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(لاہور نیوز) پی سی بی نے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں پیش آئے واقعے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

کراچی کنگز  نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل  نے لگائے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں رونما ہوا تھا، جب عامر جمال  نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب جا کر جملے کسے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے