اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں بھی جیت کا ردھم برقرار رکھیں گے: منیبہ علی

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان منیبہ علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی جیت کا ردھم برقرار رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شمولیت نہ صرف ہمارے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

منیبہ علی نے کہا کہ اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بھی اسی پرفارمنس سے پاکستان کی جیت کو برقرار رکھنے کی پوری کوششیں کریں گے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان ویمنز ٹیم  نے کسی ایونٹ میں دو وارم اپ میچز اور 5 میچز جیت کر کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ ہمارے کوچز کو بھی جاتا ہے جنہوں  نے ہماری سکلز پر بہت کام کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ کہ وہ آئے، ٹیم سے ملاقات کی اور انعام کا اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے