22 Apr 2025
(ویب ڈیسک) کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کر دی گئیں، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی گیمز ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔
اصغر بلوچ خزانچی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کراچی میں انٹر کے امتحانات اور شدید گرمی کی وجہ سے قومی گیمز کو ملتوی کرنا پڑا، نیشنل گیمز اب کب ہوں گے ہفتے کو ہونے والی میٹنگ میں طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز یکم سے 9 مئی تک کراچی میں شیڈول تھے۔
