اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکارہ میشا شفیع نیو یارک کے ٹائمز سکوائر پر جلوہ گر

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(ویب ڈیسک) موسیقی کی دنیا میں خاتون گلوکاروں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے معروف میوزک سٹریمنگ کمپنی نے اپریل کے مہینے کے لیے مشہور گلوکارہ میشا شفیع کو ایکول پاکستان ایمبیسڈر منتخب کیا ہے۔

اس سلسلے میں میشا شفیع نیو یارک کے مشہور ٹائمز سکوائر میں سپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر 17 اپریل کو نمایاں انداز سے جلوہ گر ہوئیں، اس طرح وہ ان نئے اور مشہور پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئیں جنہیں اس عالمی مقام پر پیش ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

میشا شفیع اپنی شاندار پرفارمنس اور طاقتور آواز سے دنیا بھر کے سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکی ہیں، ان کے مقبول ترین گانوں میں ’الف اللہ‘، ’معزز صارف‘ اور ’آیا لاڑیے‘ شامل ہیں جو آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے سامعین میں 38 فیصد کا تعلق نوجوان نسل سے ہے، اسکا مطلب ہے کہ انکے مداحوں میں ہر عمر کے افراد موجود ہیں جس سے انکی وسیع مقبولیت سامنے آتی ہے۔

یہاں انکے پرستاروں کےلیے یہ خوشخبری بھی ہے کہ میشا شفیع اپنے نئے البم ’کھلنے کو‘ کے ہمراہ دو سال کے وقفے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپس آئی ہیں، اس البم کو مداحوں اور شائقین موسیقی کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جس میں ان کے مخصوص انداز اور گہرائی کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے