
(لاہور نیوز) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے تحت صوبے بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30ستمبر تک فنکشنل کرنے کا ہدف دیا گیا۔
اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کئےجائیں گے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مئی میں لاہور ڈویژن میں فنکشنل ہوگی، پیرا تجاوزات کے خاتمے،پرائس کنٹرول سمیت دیگر امور سرانجام دے گی۔
14اگست تک ”پیرا“کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائے گا، ’’پیرا“ 519انفورسمنٹ کے افسران ودیگر سٹاف کی ابتدائی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔
پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا فیصلہ ہوگا، ’’پیرا“ کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ور کنگ اوردفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔