اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کسانوں کو حق دیا جا رہا، سیاست نہ کی جائے: عظمیٰ بخاری

21 Apr 2025
21 Apr 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے، کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔

لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز  شریف نے کسانوں کو بڑا ریلیف پیکیج دیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کیلئے 109 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ ملیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ فلور ملز مالکان کو گندم کی خریداری کا پابند بنایا گیا ہے، فلور ملز 25 فیصد گندم خریداری کی پابند ہوں گی، کاشتکاروں کو ہر فصل کیلئے رقم فراہم کی جائے گی، گندم کے کاشتکاروں کو 10 ارب روپے کی سبسڈی پر 9500 ٹریکٹرز دیئے جائیں گے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، دنیا بھر میں جدید زرعی آلات کی خریداری کی جائے گی، زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ کا 85 ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری پوزیشن کے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا، تیسری پوزیشن کے کاشتکار کو 35 لاکھ روپےکا 60 ہارس پاور ٹریکٹر ملے گا جبکہ ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10 لاکھ انعام بھی دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا  کہ کسی دوسرے صوبے  نے کاشتکاروں کیلئے بروقت اقدامات نہیں کیے، کسانوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاہم گندم کی نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے