اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: ملک احمد خان

21 Apr 2025
21 Apr 2025

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے، صرف ایک جماعت کی جانب سے معمولی نوعیت کے سیاسی بلبلے بنتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ماضی میں بھی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے کاوشیں کر چکی ہے، حکومت کا کام کسانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، حکومت جب سپورٹ پرائس کے مسئلے سے باہر نکل رہی ہے تو اسے کسانوں کے دیگر مسائل کو بھی دیکھنا ہو گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرا یہ خیال ہے کہ حکومت اگر سپورٹ پرائس دیتی ہے، تو اس کا اثر پیداوار پر کتنا پڑتا ہے، کیا ہمارا کسان بھی ایک ایکٹر میں سے سو من گندم کی پیداوار حاصل کررہا ہے، 1994ءمیں پہلی مرتبہ زرعی ٹیکس کی بات کی گئی۔

محمد احمد خان نے کہا کہ اس وقت پتہ چلا کہ 94فیصد کاشتکاروں کے پاس ساڑھے بارہ ایکٹر رقبہ موجود ہے، اب یہ رقبہ وراثتوں کی تقسیم کے بعد مزید کم ہوگیا ہوگا، سندھ کے پانی کی تقسیم پر اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا، پانی کی تقسیم کے حوالے سے خدشات پر بات ضرور ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے سپہ سالار نے وہ بات کی جس کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے، کوئی ایک گروہ ہم سے ہمارا ملک اور ہماری طرز معاشرت چھین نہیں سکتا، پاکستانی ایک مضبوط قوم ہے اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles