(لاہورنیوز) پی ایس ایل سیزن 10میں پشاور زلمی نے پہلی جیت اپنے نام کرلی ۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست دے دی، پشاور زلمی کے 228رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 107 رنز بنا سکی۔
خیال رہے پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ ملتان سلطانز کی سربراہی محمد رضوان کررہے ہیں۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اوپنر بلے بازوں کا آغاز اچھا نہیں تھا جب دوسرے اوور میں صائم ایوب صرف 2رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ عبدالصمد نے 40اور حسین طلعت نے 37 بنا کر پویلین پوٹ گئے جبکہ کیڈ مور 52اور محمد حارث 45رنز بنا کر نمایاں رہے۔
خیال رہے شائقین کرکٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے تھے، تاہم پشاور زلمی کے باؤلرز کی شاندار کاکردگی نے کسی بھی بیٹر کو کریس پر جم نہ کھیلنے دیا۔
