اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ حسین کا شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کی معروف سپر ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا۔

نادیہ حسین گزشتہ 2 دہائیوں سے میڈیا کی روشنی میں ہیں، اپنی صاف گوئی اور بے باکی کے لیے مشہور نادیہ حسین ان دنوں ایک بڑے تنازع کا سامنا کر رہی ہیں،جب ان کے شوہر عاطف خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل نے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا۔

عاطف خان پر اپنے ادارے کے بینک میں تقریباً 54 کروڑ روپے کے مبینہ مالی فراڈ کا الزام ہے،اس وقت وہ تفتیش کے لیے زیر حراست ہیں، مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ فراڈ کی رقم میں سے 2 کروڑ روپے نادیہ حسین کے سیلونز میں منتقل کیے گئے تھے جس کے بعد نادیہ حسین کو بھی ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

نادیہ حسین اپنے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے شوہر نے میرے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی، تاہم انہوں نے یہ واضح طور پر کہا کہ میں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں تمام مالی تفصیلات باقاعدگی سے ظاہر کی ہیں۔

نادیہ نے کسی بھی قسم کے فراڈ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی، میڈیا نمائندوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی مگر ان کے وکلاء نے انہیں میڈیا سے گفتگو سے روک دیا جبکہ سوشل میڈیا پر نادیہ حسین کو اس معاملے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے