
18 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، اقبال ٹاؤن، وحدت کالونی، مصطفیٰ ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور جیل روڈ کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی، بوندا باندی سے لاہور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی شدید موسم کی زد میں آ سکتے ہیں جبکہ لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کیلئے بھی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔