اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خدارا! ملک کوانتشارکی طرف مت دھکیلیں: سلمان اکرم راجہ

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(لاہورنیوز) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خدارا! ملک کوانتشارکی طرف مت دھکیلیں۔

اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے،سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم احتجاج کرتے رہیں گے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، تمام قیدیوں کو رہائی دی جائے، ہم آئین کے مطابق احتجاج کریں گے، ملک کو ضرورت ہے استحکام کی، بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں نہیں رکھا جا سکتا۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاستی دہشت گردی ہے، خدارا! ملک کو انتشارکی طرف مت دھکیلیں، بہنوں کا جرم یہ تھا کہ بھائی سےکیوں ملنےآئیں، کیا ملک اسی طرح چلے گا؟ گرفتاری بہت معمولی بات ہے، اپنا مقصد حاصل کریں گے، ہم حقیقی آزادی لیکرچھوڑیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے