اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیصلہ سازوں کو غلام چاہئیں، ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا: گنڈا پور

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(لاہورنیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے آپ لوگ خان کا ساتھ دیں، آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں غلام چاہئیں، ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا، ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دی گئیں، مارشل لاء لگا دیئے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے پہلے بھٹو کو پھانسی دی، اب بھٹو کو ایوارڈ دیا گیا، اسطرح اپنے لوگوں کو لانے کے لیے بہت کچھ کیا۔

علی امین نے کہا کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے ہیں، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جمہوریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں چاہیے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ لوگ وکیل بھی خود ہو مدعی بھی خود ہو، عمران مسلمان کی بات کرتا ہے وہ ناموس رسالت پر بات کرتا ہے، وہ بے گناہ جیل میں ہے، ان کو اس سے خطرہ یہ ہے وہ رول آف لا کی بات کرتا ہے، وہ پاکستان کی خود محتاری کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے، عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خود محتار بنانا چاہتا ہے، آج 24 کروڑ عوام کی آواز اسٹیبلشمنٹ تک نہیں جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز، قیادت، عمران خان کی بیوی جیل میں ہے، ان لوگوں نے ہمارے کارکنان کو گولیاں ماریں، اگر آپ لوگ جنگ چاہتے ہیں تو کیا آپ لوگ اپنے لوگوں سے جنگ چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوتا رہا تو لوگ یہاں سے نکل جائیں گے، آپ وعدہ کریں کہ آپ لوگ خان کا ساتھ دیں گے، آگے بڑھو، متحد ہوجاؤ، ہمارے درمیان بہت جلد عمران خان ہو گا۔وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت پیسہ ہے، ہمارا صوبہ امیر ترین ہے، میں لاہور ہائیکورٹ بار کے لیے 5 کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے