
16 Apr 2025
(ویب ڈیسک) سی بی ڈی نے تقریباً 4.5 کلومیٹر طویل والٹن روڈ کی اپگریڈیشن کا منصوبہ مکمل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے سے شہریوں کو جدید، محفوظ اور بہترین سفری سہولیات دستیاب ہونگی، والٹن روڈ پر افتتاحی یادگار بھی نصب کر دی گئی ہے، پانچ میں سے دو اوور ہیڈ پیڈسٹرین کراسنگ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ، سروس روڈ پر اسفالٹ ورک مکمل ہو چکا ہے۔
والٹن روڈ پر سروس روڈ مکمل طور پر فعال ہو چکی ہیں، لین مارکنگ، جدید سٹریٹ لائٹس اور سائن بورڈز کی تنصیب کر دی گئی ہے، گرین بیلٹس اور ہارٹیکلچر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، سی بی ڈی پنجاب کی اس کاوش کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا اور شہریوں کے طرزِ زندگی کو بھی بہتر بنایا ہے۔