اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.10 قیمت فروخت : 39.17
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 281.75
  • یورو قیمت خرید: 319.01 قیمت فروخت : 319.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.42 قیمت فروخت : 376.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.42 قیمت فروخت : 182.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.28
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.97
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.00 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.10 قیمت فروخت : 77.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.07 قیمت فروخت : 919.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 357800 دس گرام : 306800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 327981 دس گرام : 281231
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3482 دس گرام : 2989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے کہا ہر قسم کی ڈیل کو رد کرتا ہوں: بیرسٹر گوہر

15 Apr 2025
15 Apr 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر قسم کی ڈیل کو رد کر دیا ہے ۔

بیرسٹر گوہر کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بھی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہو سکی، میرے سمیت 5 وکلاء کی بانی سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان  نے کہا ہے کہ ہر قسم کی ڈیل کو رد کرتا ہوں، بانی  نے کہا کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی اپنے لیے مذاکرات کیلئے کسی کو اختیار دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانا عدالت کی توہین ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر  نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں  نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، عمران خان  نے کہا کہ ابھی تک کسی کو بھی ڈائیلاگ کیلئے اختیار نہیں دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles