اپ ڈیٹس
  • 278.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.12 قیمت فروخت : 39.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.60 قیمت فروخت : 282.10
  • یورو قیمت خرید: 316.23 قیمت فروخت : 316.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.11 قیمت فروخت : 374.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.87 قیمت فروخت : 181.20
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.20 قیمت فروخت : 202.55
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.20 قیمت فروخت : 77.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 350800 دس گرام : 300800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321564 دس گرام : 275731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3450 دس گرام : 2961
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایرانی صوبے سیستان میں حملہ آوروں نے 8 پاکستانیوں شہریوں کو قتل کر دیا

12 Apr 2025
12 Apr 2025

(ویب ڈیسک) ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آ گیا۔

واقعہ ایران کے علاقہ ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں پیش آیا، تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں، مقتولین ایک ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے، یہ ورکشاپ پالش، پینٹنگ اور کار مرمت کا مرکز تھی-

حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی، جاں بحق افراد میں دِلشاد، اُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں، تمام مقتولین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تھا-

سکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں، واقعہ مہرستان شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور پیش آیا، حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانی شہری بہاولپور سے تعلق رکھتے تھے، قتل ہونے والے پاکستانیوں کو مبینہ طور پر پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی سفارت خانہ کے حکام مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، دور دراز علاقے کی وجہ سے ابھی ایرانی حکام  نے کچھ نہیں بتایا، ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے، لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles