
12 Apr 2025
(لاہور نیوز) افغان باشندوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کی مہم کا معاملہ، پنجاب پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس 10ہزار ویریفائیڈ میں سے 9165 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے، پنجاب پولیس کا ویریفائیڈ غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کا 90 فیصد ٹارگٹ پورا ہو چکا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد صرف 9 دن میں ویریفائیڈ غیر قانونی باشندوں کے انخلا کا 90 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا، پنجاب پولیس ویریفائیڈ کے بعد اب نان ویریفائیڈ غیر قانونی مقیم باشندوں کو ٹریس کرنے کا عمل بھی شروع کر چکی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب سے افغان سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا مہم تیزتر ہے، سستی کی بات درست نہیں۔