اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 318.84 قیمت فروخت : 319.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.65 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.76 قیمت فروخت : 182.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.58 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.13 قیمت فروخت : 77.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3442 دس گرام : 2954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

12 Apr 2025
12 Apr 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.5 محسوس کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 تھی، زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، ہری پور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، ٹیکسلا ، حسن آباد میں بھی محسوس کئے گئے۔

اس کے علاوہ اٹک، سانگلہ ہل، خان پور ہزارہ، کندیاں، چشمہ، پپلاں اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئیں جس کے مطابق زلزلہ کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لئے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles