اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 318.84 قیمت فروخت : 319.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.65 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.76 قیمت فروخت : 182.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.58 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.13 قیمت فروخت : 77.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3442 دس گرام : 2954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: سرکاری گواہ پیش نہ ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا

12 Apr 2025
12 Apr 2025

(لاہور نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت دونوں گواہوں  نے سرکاری وکیل کے ذریعے استدعا کی کہ مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہان 2 ماہ سے طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، عدالت نے آج دونوں گواہوں مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو طلب کر رکھا تھا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ تاریخ 16 اپریل کو گواہ نہ آئے تو جیل ٹرائل پھر بھی نہیں ہو گا، وکلا صفائی کی پوری ٹیم موجود ہے، گواہ نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے 9 مئی کے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے