
12 Apr 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے رشتے داروں نے ایک سال بعد نوجوان کو قتل کیا، اسامہ بلال نامی نوجوان نے اپنے گاؤں کی سحر نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔
سحر کے رشتے داروں نے اسامہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، سحر پولیس کانسٹیبل ہے،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔