
12 Apr 2025
(لاہور نیوز) سندر ملتان روڈ پر تیز رفتار مزدا نے چنگ چی کو ٹکر مار دی،حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ شامل ہیں ،دونوں خواتین سندر گاؤں جبکہ اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔
پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔