اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگر جے یو آئی (ف) نے ساتھ نہ دیا ہم اپنا احتجاج کریں گے: شیخ وقاص اکرم

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر جے یو آئی (ف) ساتھ نہیں دے گی تو ہم اپنا احتجاج کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بیک چینل مذاکرات نہیں ہو رہے، عمران خان کی ہدایت کےمطابق جیل کے باہر کوئی میڈیا ٹاک نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمل کریں گے، عمران خان  کی ہدایت ہےکہ وہ بیان بازی نہ ہو جس سے پارٹی میں تقسیم کا تاثر بنے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جسٹس علی باقر نجفی کے نام کی جس  نے حمایت نہیں کی ان کا ووٹ بھی دیکھنا ہو گا، پی ٹی آئی نے جسٹس علی باقر نجفی کی حمایت کی ہے تو یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے دیکھنا ہو گا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ووٹ کسی بیک چینل کا نیتجہ نہیں اور ہماری مسلم لیگ (ن) سےکوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ اپنی ذات کے لیے کوئی ڈیل نہیں چاہتے، تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے جس نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان  نے 15 اپریل تک کا وقت مانگا تھا، مولانا فضل الرحمان اپنی پارٹی میں مشاورت کریں گے اگر جے یو آئی (ف) ساتھ نہیں دے گی تو ہم اپنا احتجاج کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles