
11 Apr 2025
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ان کی انفیکشن ڈیزیز ماہرین کے زیر علاج ہیں جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی فزیوتھراپی جاری رہے گی اور باقاعدہ سے چیک اپ بھی کیا جائے گا۔