اپ ڈیٹس
  • 278.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.12 قیمت فروخت : 39.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.60 قیمت فروخت : 282.10
  • یورو قیمت خرید: 316.23 قیمت فروخت : 316.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.11 قیمت فروخت : 374.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.87 قیمت فروخت : 181.20
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.20 قیمت فروخت : 202.55
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.20 قیمت فروخت : 77.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 350800 دس گرام : 300800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321564 دس گرام : 275731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3450 دس گرام : 2961
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر آئے 23 ججز نے واپس صوبوں کو بھجوانے کا آرڈر چیلنج کر دیا

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد کے سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن اور سول ججز سے متعلق بڑی خبر، اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر آئے 23 ججز نے واپس صوبوں کو بھجوانے سے متعلق حکم نامہ چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ 28 اپریل تک وفاقی حکومت، وزارت قانون اور دیگر فریقین جواب جمع کرائیں، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی ٹریبونل کے حکم نامے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی، جسٹس ارباب محمد طاہر  نے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سمیت 23 ججز کی اپیل پر چار صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق  نے بطور ٹریبونل ججز واپس بھیجے تھے، جسٹس ارباب طاہ ر نے ججز کی درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں ڈیپوٹیشن ججز کیس پر وفاقی حکومت سے 11 سوالوں کے جواب مانگ لیے، اسلام آباد کے ججز کی جانب سے نذیر جواد ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کی۔

جسٹس ارباب طاہر  نے استفسار کیا کہ کیا ٹریبونل کے پاس ازخود کارروائی کا اختیار ہے؟ کیا ٹریبونل صدر پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے سکتا ہے؟، اسلام آباد کے 4 سیشن ججز،7 ایڈیشنل سیشن ججز اور 12 سول ججز  نے ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے