اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی فوج، حکومت اور عوام اہل فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، طاہر اشرفی

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اہل فلسطین کا ہے، اہل غزہ کو ان کی سر زمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی  نے کہا کہ یکجہتی فلسطین کے عنوان پر خطبات جمعہ دیئے گئے، اسرائیل کی جارحیت کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین کیلئے حکومت اور مختلف تنظیمیں امداد بھیج رہی ہیں، ہم اپنے احتجاجی مظاہروں میں پرامن رہے، اس وقت امت مسلمہ کو ایک کرنے کی ضرورت ہے، تمام اہل اسلام سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی  نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں، تمام مسلم دنیا کے اکابرین کو مکہ مکرمہ میں جمع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، پاکستان کی فوج، حکومت اور عوام اہل فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فلسطین اور غزہ ہمارا ہے، تھا اور رہے گا، اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

حافظ طاہر اشرفی  نے کہا کہ ہمارے دل اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، اللہ اہل فلسطین اور کشمیر کو آزادی نصیب کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles