اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک نے سائلین کیلئے انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا

11 Apr 2025
11 Apr 2025

لاہور (محمد اشفاق) سائلین اب کچہریوں میں زمین پر بیٹھ کر کیسز کا انتظار نہیں کریں گے، ضلع کچہری لاہور میں سہولت سینٹر اور انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک سائلین کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیٹھنے کی جگہ کم ہونے کے باعث سائلین کیسز کے انتظار زمین پر بیٹھ کر کرتے تھے جبکہ سہولت سینٹر نہ ہونے سے مقدمات کے نقول سمیت دیگر معاملات پر وکلا کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا تھا جس پر سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک نے فوری ایکشن لیا اور سینئر سول جج شفقت عباس کو انتظار گاہ اور سہولت سینٹر بنوانے کا حکم دیا۔

افتتاحی تقریب میں صدر لاہور بار مبشر رحمان اور سیکرٹری لاہور بار نصیر احمد بھلہ کی شرکت ہوئی، لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول ججز اور سول ججز بھی موجود تھے۔

سائلین کو سہولت سینٹر ضلع کچہری لاہور میں ایف آئی آر کی نقول کی فراہمی ہو گی، اس سینٹر میں سائلین کیلئے ایم ایل سی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی سہولت بھی ہو گی، زیر التوا مقدمات میں آئندہ تاریخ سماعت کی فراہمی بھی ہو گی۔

سہولت سینٹر میں سائلین کیلئے عدالتوں کی لوکیشن اور عدالتوں کے کام میں تفصیل میسر ہو گی، سائلین اور وکلا کیلئے جیل سے ملزمان سے وکالت نامہ سائن کرانے کی سہولت بھی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے