اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست لکھ دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سلمان اکرم راجہ نے پانچ رہنماؤں کے نام ملاقات کے لیے دیئے، بانی سے عمر ایوب، شبلی فراز، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک احمد بھچر اور نیاز اللہ نیازی نے آج ملاقات کرنی تھی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ عمر ایوب اور نیاز اللہ نیازی اڈیالہ جیل پہنچے جبکہ دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس چوکی (اڈیالہ جیل) کی نفری نے روک لیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے اور جیل سے پہلے روکنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ اور اڈیالہ چوکی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ اور اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جیل انتظامیہ اور پولیس چوکی اڈیالہ کے رویہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران ریاض نے نیاز اللہ نیازی کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے