اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • یورو قیمت خرید: 317.85 قیمت فروخت : 318.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.41 قیمت فروخت : 181.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.91 قیمت فروخت : 75.05
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.19 قیمت فروخت : 917.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349000 دس گرام : 299300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319914 دس گرام : 274356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2919
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریاست مخالف پروپیگنڈا: گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(لاہور نیوز) گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا کے تحت لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سلمان احمد پر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا، سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر  نے خود دیکھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی تھی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے