اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.15 قیمت فروخت : 39.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.95 قیمت فروخت : 281.45
  • یورو قیمت خرید: 318.48 قیمت فروخت : 319.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.41 قیمت فروخت : 374.08
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.90 قیمت فروخت : 75.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.16
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341100 دس گرام : 292400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 312673 دس گرام : 268031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3374 دس گرام : 2896
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں کیا اہم پیشرفت ہوئی ہے؟جانئے

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(ویب ڈیسک) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر کیخلاف بیان قلمبند کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،برضمانت ملزم یاسر خود حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوا۔

فریقین کے وکلاء مقدمے پر حتمی بحث کیلئے پیش ہوئے، ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے کیس پر حتمی دلائل دیئے۔ ڈپٹی پراسیکوٹر نے آمنہ عروج سمیت ملزمان کو سزا کا حکم دینے کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر گنہگار ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 

گواہان نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکے سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا اور ملزمان نے ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ کل ملزمان کے وکلاء مقدمے پر حتمی بحث کریں گے جبکہ عدالت حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے