اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تھیٹر سے فحاشی کا خاتمہ میرا مشن، دھمکیوں کی پروا نہیں: عظمی ٰ بخاری

06 Apr 2025
06 Apr 2025

( لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرا مشن صرف تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے، کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔ انکا کہنا تھا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر مالکان اور فنکار کو سدھرنے کے لیے ایک سال دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی تھی، اسکے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی انہی کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں، اس حوالے سے آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی۔ 

انکا کہنا تھا کہ عوام بھی تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، تھیٹر کی بہتری کیلئے اقدامات پر عوام کا مثبت ردعمل حوصلہ افزا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles