
05 Apr 2025
(ویب ڈیسک) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 31 جی ڈی میں 3 بچے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے کمرے میں سوئے 3 بچے جھلس گئے۔
مقامی لوگوں نے ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے آگ پر قابو پاتے ہوئے بچوں کو کمرے سے نکالا، آگ میں جھلس کر 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت شیزا دختر زہرے خاں (05 سال تقریباً)، قمر عباس ولد زہرے خان (03 سال تقریباً) عبداللہ ولد زہرے خان (06 سال تقریباً) کے ناموں سے ہوئی۔