
04 Apr 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات ہوئی، بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنماؤں کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا تیمور جھگڑا سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گوہر علی خان نے رہنماؤں سے اندرونی اختلافات میڈیا میں لانے سے روکنے کی ہدایت کر دی۔