اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایس ڈی پی میں مشاورت نہ ہوئی تو بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے: بلاول بھٹو

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں پرترجیح دے، پی ایس ڈی پی میں مشاورت نہ ہوئی تو بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا، عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد کبھی مذہب، کبھی قوم پرستی اور کبھی علیحدگی کے پیچھے چھپتے ہیں، ہم دہشت گردوں کا سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑ چکے ہیں، دہشت گردی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کو متحد ہونا ہو گا، دہشت گردی کیخلاف ہم وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے، یہ درندے خواتین، بچوں اور مزدوروں کو شہید کرتے ہیں اس جنگ میں ہر محب وطن پاکستانی کو ساتھ دینا ہو گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کو سیاست کرنے اور اپوزیشن میں رہنے کا حق ہے مگر وہ دہشت گردی کیخلاف اپنا حق ادا کرے، ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں، میں ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سازش کو ناکام بناؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 18ویں ترمیم کی صورت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین بحال کیا، صوبوں کو حق دلا کر قائد عوام کا حق پورا کیا، شہید بھٹو کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا کیوں کہ بھٹو  نے عوام کے لیے جہدوجہد کی اور محنت کشوں کو حقوق دیے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمیں سندھ دریا کو بچانا ہے میں وزیر خارجہ رہا ہوں اور پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، ہم عالمی دنیا میں پانی کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں، بھارت پانی روک رہا ہے میں اس کا عالمی سطح پر مقابلہ کر کے آیا ہوں ، بھارت ہمارے پانی پر ڈاکے مارتا آ رہا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات، آئینی عدالت ہو گی تو برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی، ملک میں سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ نقصان ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی پی ایس ڈی پی ملکر بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پی ایس ڈی پی فائنل کریں گے اور بجٹ بنائیں گے، پی ایس ڈی پی میں مشاورت نہ ہوئی تو بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب کی ترقی ہو، ہم تو پاکستان کھپے کہنے والے ہیں’نا کھپے والے نہیں ہیں جو ملک توڑنا چاہتے ہیں ان کو ’پاکستان کھپے‘ سے جواب دیں گے، تمام قوتیں سیاسی ہوں یا غیر سیاسی جو پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کو خبردار کرتا ہوں ہم ان کا راستہ روکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles