اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حرا مانی کو عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید کا سامنا

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن ہوسٹ حرا مانی کو حالیہ دنوں میں اپنے عید کے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا مانی مقبول ڈراموں دو بول، کشف، سن یارا اور میرے پاس تم ہو میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔انہوں نے عید کے موقع پر کچھ ایسی ساڑھیاں زیب تن کیں جن میں ان کا جسم نمایاں طور پر ظاہر ہو رہا تھا، جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں مداحوں نے ان پر سخت تنقید کرنا شروع کر دی۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ حرا مانی نے ایک بار پھر بولڈ لباس کا انتخاب کر کے اسلامی معاشرتی اقدار کو مجروح کیا ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ حرا مانی دن بدن بولڈ ہوتی جا رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا ہے کہ یہ اداکارائیں پیسہ اور کام حاصل کرنے کے لیے ایسے لباس پہنتی ہیں۔

کچھ لوگوں نے ان کے شوہر اور بچوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کس طرح اپنی والدہ کو ایسے لباس پہننے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ نہ چہرے میں کوئی کشش ہے اور نہ ہی کپڑوں میں، جدید اور بولڈ لباس پہن کر بھی خوبصورتی نظر نہیں آتی، ایک اور صارف نے رمضان کے دوران ان کے آنسوؤں کو یاد کرتے ہوئے طنز کیا کہ یہ وہی ہیں جو رمضان میں روتی نظر آتی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles