اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 318.84 قیمت فروخت : 319.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.65 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.76 قیمت فروخت : 182.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.58 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.13 قیمت فروخت : 77.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3442 دس گرام : 2954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں: ایمن خان

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں۔

اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہم خوش مزاج لوگ ہیں،ہمیں گھومنے پھرنے کا شوق ہے اور یہی چیز میں انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگ خلوص اور حقیقت پسندی کو پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مداح میرے ساتھ جڑے رہتے ہیں،میں اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں جبکہ باقی 70 فیصد زندگی نجی رکھتی ہوں۔

ایمن خان نے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں بھی بات کی اور انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بے ساختہ کچھ کہہ دیتی تھی جو بعض اوقات دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا تھا،تاہم میں نے سوشل میڈیا کے دور میں اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتنا سیکھ لی ہے۔

اداکارہ نے کہا یہ بھی کہا ہے کہ اب میں یہ سوچتی ہوں کہ میری باتوں سے کسی کا دل نہ دکھے، پہلے میں بے ساختہ کچھ بھی بول دیتی تھی مگر اب میں بہت محتاط ہو گئی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles