
28 Mar 2025
(لاہورنیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کا دورسیاہ ترین دور تھا۔
اپنے آبائی حلقے میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے،قصبہ کھڈیاں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہروں کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے عوام کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا، بانی تحریک انصاف کا دورسیاہ ترین دورتھا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کےلیےدن رات محنت کررہی ہیں، وعدہ ہےایک ایک یونین کونسل کوماڈل بنائیں گے، ہریونین کونسل کو بااختیار بنائیں گے۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ ہریونین کونسل میں ستھرا پنجاب کنونشن کریں گے، قصبہ جات میں بھی کنونشن کریں گے، پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہم سب نےوزیراعلیٰ پنجاب کا ساتھ دینا ہے۔