
27 Mar 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں شب قدر کی عبادات کا سلسلہ جاری۔
آج ستائیسویں رمضان کی شب ہے اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ آج شب جمعتہ الوداع بھی ہے اس لیے قوی امکان ہے کہ آج شب قدر ہے اس لیے شب القدر کی تلاش کے لئے فرزند اسلام نے مساجد کا رخ کر لیا ہے، مساجد میں نماز تراویح کے بعد ختم القرآن کا اہتمام بھی کیا گیا۔
مساجد میں درس قرآن اور سیرت النبی کے موضوع پر علماء کی جانب سے خطاب بھی کئے گئے جبکہ خواتین کی جانب سے گھروں میں نماز تسبیح کا اہتمام کیا گیا ،اس رات مسلمان اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور ملک کی ترقی اور امن و سلامتی کے لئے دعائیں مانگتے ہیں۔