اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(لاہور نیوز) عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔

جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی معافی ہوئی ہے۔

حکام  نے بتایا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو رہائی ملے گی۔

جیل حکام کے مطابق صدر مملکت کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہو گا، رہائی ملنے پر قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles