شہرکی خبریں
پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی
27 Mar 2025

27 Mar 2025
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
درخواست پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے دائر کی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ 22 مارچ 2025 کو جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی تاہم درخواست پر متعلقہ کمیٹی نے بلوا کر موقف سنے بغیر فیصلہ کیا۔
درخواست گزار نے مزید موقف اختیارکیا کہ فیصلے سے متعلق درخواست گزار کو علم نہیں تھا، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے سست روی کی وجہ سے 22 مارچ کو جلسہ نہیں کر سکے، استدعا ہے کہ 22 اپریل کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا جائے۔