
27 Mar 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج جلوے بکھیر رہا، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد تک جا پہنچا جبکہ اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 166 تک ریکارڈ کیا گیا۔