
(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف یرغمال بن چکی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، ایک وقت تھا آئی ایم ایف قرض بھی نہیں دے رہا تھا، اب ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیح عوام کوریلیف دینا ہے، گزشتہ 8 سالوں سے پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے صرف عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں یہ نہیں آئے، عمران خان کو کرپشن کی وجہ سےسزا ہوئی ہے۔
رانا احسان افضل کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف یرغمال بن چکی ہے، عمران خان کو جب سزا ہوئی تو ایک بندہ باہر نہیں نکلا تھا، اب انہوں نے تو امریکا کو بھی ابا بنا لیا ہے۔