اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل ٹی 20 کپ: صاحبزادہ فرحان نے نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(لاہور نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران پشاور ریجن کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنادیا ہے۔

قومی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے بنائی۔

اس اننگز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کی 6 اننگز میں 588 رنز بنالیے ہیں، یوں انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا ہے۔

اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ صاحبزاد فرحان کے ہی نام تھا، انہوں نے پچھلے سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز بنائے تھے، صاحبزادہ فرحان نے ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا فخر زمان کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ 2022ء کے ایڈیشن میں 13 اننگز کھیل کر 588 رنز بنائے تھے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے