
26 Mar 2025
(لاہور نیوز) گلبرگ اور راوی ٹاؤنز کی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز کے دوران تجاوز کرنے والوں کا سامان ضبط کر لیا گیا۔
گلبرگ اور راوی ٹاؤنز کی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کے آپریشنز کے دوران 6 ٹرکوں میں تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا جبکہ 3 افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات بھی درج کئے گئے۔
سی او ایم سی ایل کا کہنا تھا کہ عاقب، عمیر علی اور جاوید نے روڈ پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جس کے باعث ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ ہو رہی تھی۔ تجاوزات ہتانے کی کوشش کی گئی تو تینوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور عملہ کو دھمکیاں دیں جس پر انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔